Wheelchair provided to a disabled applicant

معذور مستحق سائل کو ”وھیل چیئر“ فراہم کر دی گئی

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کو گزشتہ دنوں ایک نادار معذور شخص کی جانب سے وھیل چیئر فراہمی کی درخواست موصول ہوئی جس میں سائل نے اپنے حالات سے آگاہ کیا کہ بچپن سے ہی پیروں سے معذور ہونے کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے اور وھیل چیئر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ معزز ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اجلاس میں درخواست پر غور و خوض اور سائل کے حالات کا تحقیقی جائزہ لینے کے بعد درخواست کی منظوری دیتے ہوئے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی گئی۔

حیدریہ ٹرسٹ کی اس اپیل کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے درد دل رکھنے والے افراد کے تعاون کی بدولت مذکورہ سائل کو ایک عدد وھیل چیئر فراہم کر دی گئی۔ سائل نے وھیل چیئر وصول ہونے پر ادارہ ہذا اور اسکے تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

معذور مستحق سائل کو ”وھیل چیئر“ فراہم کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top