انجمن خدام عزا پشاور کا ایامِ عزائے حسینی کا مقبول و معروف سلسلہ ”گھر گھر ماتم“ بخیر و خوبی تکمیل پا گیا ہے
ملک بھر کے نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام، مرثیہ خواں حضرات اور مقامی نوحہ خوانوں اور ماتمی دستوں نے بھرپور انداز میں اپنی خدمات پیش کیں۔
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ملحقہ شعبہ عزاداری کی تنظیم انجمن خدام عزا پشاور کے زیر انتظام ”ایامِ عزائے حسینی“ کا مقبول و معروف سلسلہ عزاداری ”گھر گھر ماتم“ الحمدللہ بخیر و خوبی تکمیل پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سلسلہ عزاداری ہر سال 18 محرم الحرام سے 06 ربیع الاول تک مسلسل و متواتر جاری رہتا ہے نیز اتوار کے روز بھی دن و رات مجالس عزا و ماتم داری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اور عزاداران امام مظلومؑ نہایت ذوق و شوق اور جوش و جذبے اور پورے اخلاص سے ان مجالس عزا اور نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان مجالس عزا سے ملک بھر سے مقامی اور مہمان علمائے کرام، ذاکرین عظام، نوحہ خواں، مرثیہ خواں، رباعی خواں اور معروف ماتمی دستوں نے خصوصی شرکت فرما کر اس سلسلہ عزاداری کی شان و شوکت کو مزید دوبالا کیا۔
جس کیلئے ادارہ ہذا جملہ محترم حضرات، شخصیات اور موقر اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور پذیرائی کیلئے دل کی گہرائیوں سے ”شکر گزار“ ہے اور انکی توفیقات حسنہ میں مزید اضافہ کیلئے دعا گو ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
