Monthly medicines for an elderly Syed patient

ایک ”سید بزرگوار“ مریض کو ماہانہ ادویات فراہم کر دی گئیں

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کا شعبہ خدمت اپنے عطیہ دہندگان کے تعاون سے کئی ایک ایسے کارِ خیر انجام دے رہا ہے جو ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی یا سالانہ بنیادوں پر توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہی میں سے ایک معزز سید بزرگوار کی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے تشخیص شدہ ادویات ہیں جو ماہانہ بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔ اس ماہ بھی حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی معزز ایگزیکٹیو کمیٹی نے منظوری دیتے ہوئے تشخیص شدہ خصوصی ادویات خرید کر فراہم کر دی۔

جس پر معزز سید بزرگوار نے ٹرسٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات ادا فرماتے ہوئے ٹرسٹ کی توفیقاتِ حسنہ میں اضافہ اور مزید ترقی و سربلندی کی خصوصی دعا فرمائی۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

ایک ”سید بزرگوار“ مریض کو ماہانہ ادویات فراہم کر دی گئیں

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top