Special appeal: help a Syed family keep their children in school

خصوصی اپیل برائے تعلیمی معاونت

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کو گزشتہ دنوں ایک سید گھرانے کے سربراہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس میں انہوں نے اپنے معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے چار بچے ہیں جو سب سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی مجموعی ماہانہ فیس 14000 روپے بنتی ہے۔ موصوف پشاور شہر کے نواح میں ایک عدد کچے کرائے کے مکان میں رہائش رکھنے پر مجبور ہیں اور اپنی ماہانہ تنخواہ سے گھر کا نظام بمشکل چلا پا رہے ہیں۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے درخواست گزار کے مندرجات کی تصدیق کے بعد اپنی کاوشوں اور معزز عطیہ دہندہ کے تعاون سے دو بچوں کی ماہانہ تعلیمی کفالت کا اہتمام کر لیا ہے۔ ادارہ ہذا دیگر دو بچوں کی ماہانہ تعلیمی فیس جو کہ 9000 بنتی ہے کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے اپنے تمام بہی خواہوں و معزز عطیہ دہندگان اور بچوں کے مستقبل کا درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے خصوصی تعاون کی اپیل کرتا ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

خصوصی اپیل برائے تعلیمی معاونت

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top