حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک سفید پوش مستحق خاندان کو راشن فراہم کر دیا گیا
معروف قومی فلاحی ادارے حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کو ایک سفید پوش ضرورت مند کی طرف سے درخواست موصول ہوئی جو کہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر مستقل روزگار سے محروم ہے اور اپنے گھرانے کی کفالت بمشکل کر پا رہا ہے۔
موصولہ درخواست پر معزز ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے غور و خوض و ضروری جانچ پڑتال کے بعد خصوصی راشن فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے راشن پیکج فراہم کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے ادارہ ہذا اور اس کے معاونین و عطیہ دہندگان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی توفیقاتِ حسنہ میں مزید اضافہ کی دعا کی۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
