Defence Day ceremony at Abu Talib Model School

ابوطالب ماڈل سکول میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نہایت پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ذیلی تعلیمی شعبہ ابوطالب ماڈل سکول میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلبا نے مختلف ملی نغموں پر پرفارم کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اساتذہ کی ہدایات پر تیار کردہ ٹیبلوز میں بھی طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے قومی و ملی جذبات سے سماں باندھ دیا۔

حیدریہ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے ہیڈ مسٹرس کی دعوت پر ٹرسٹی ذیشان حیدر میر صاحب نے شرکت فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کی جانب سے سکول عملہ اور طلبا و طالبات کیلئے ریفرشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

ابوطالب ماڈل سکول میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نہایت پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top