ایک ”سید بزرگوار“ کی ماہانہ ادویات اور 2 مزید مریضوں کو ادویات بمعہ ڈاکٹری معائنہ فراہم کر دی گئیں
معروف قومی سماجی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ایک سید بزرگوار، کہ جنکی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے تشخیص شدہ ماہانہ ادویات گزشتہ تقریباً ایک سال سے فراہم کی جا رہی ہیں، کو ماہ جولائی کی درکار ادویات بھی فراہم کر دی گئیں۔
مزید برآں ادارہ ہذا کے شعبہ خدمت کو مزید چند درخواستیں موصول ہوئیں جن پر معزز ایگزیکٹیو کمیٹی کی حالیہ میٹنگ میں غور و خوض کرتے ہوئے ایک درخواست گزار کیلئے حیدریہ ٹرسٹ سے منسلک ماہر ڈاکٹر سے معائنہ و مشخص ادویات فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح ایک اور بزرگ سفید پوش کی مطلوبہ ادویات فراہمی کی درخواست بھی منظور کی گئی اور ان دونوں درخواستوں پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ڈاکٹری معائنہ بمعہ ادویات فراہم کر دی گئیں۔ ان مستفید افراد نے حیدریہ ٹرسٹ اور اس کے تعاون کنندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
ادارہ ہذا نے ان جیسے فلاحی کاموں میں آپ سب حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
