خصوصی راشن پیکج از ”دسترخوان امام حسنؑ“ فراہم کر دیئے گئے
معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور عرصہ دراز سے ضرورت مندوں و مستحقین کیلئے دسترخوان امام حسنؑ کے ضمن میں خصوصی راشن پیکج کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی مد میں متعدد درخواستیں موصول ہوئی جنکو باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد معزز ایگزیکٹیو کمیٹی کے روبرو پیش کیا گیا۔ معزز کمیٹی نے ٹرسٹ کے مروجہ قوانین و ضوابط پر پرکھتے ہوئے موصولہ درخواستوں میں سے 2 کی منظوری دیتے ہوئے دسترخوان امام حسنؑ کے ضمن میں راشن فراہم کر دیا گیا۔
درخواست گزاروں نے حیدریہ ٹرسٹ اور اسکے عطیہ دہندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور اس شدید مہنگائی کے دور میں انکے بچوں کے راشن کا بندوبست ہونے پر تہہ دل سے صحت، زندگی، سلامتی اور رزق میں برکت و فراوانی کی دعا بھی کی۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
