Artificial leg for a polio patient with PIPOS

پولیو سے متاثرہ مریضہ کو ”PIPOS“ ہسپتال کے تعاون سے خصوصی مصنوعی ٹانگ فراہم کر دی گئی

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کو ایک سائلہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جو کہ بچپن ہی سے پولیو کے مرض کا شکار ہونے کے باعث ایک ٹانگ سے معذور ہو چکی تھی۔ مریضہ پہلے سے ہی مصنوعی ٹانگ کا استعمال کر رہی تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ جسامت میں تبدیلی اور مصنوعی ٹانگ کی حالت مخدوش ہونے کے باعث مریضہ کو شدید تکلیف اور دشواری کا سامنا تھا۔ سائلہ کے مالی حالات نئی مصنوعی ٹانگ بنوانے کی اجازت نہیں دیتے اور یہ کہ سائلہ جواں سال ہے اور اس معذوری کے باعث زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیگی لہٰذا در ایں وجہ ادارہ ہذا کو تعاون کی درخواست کی گئی۔

حسبِ دستور درخواست کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد معزز ایگزیکٹیو کمیٹی سے منظوری حاصل ہونے پر پشاور میں واقع خصوصی مصنوعی اعضا بنانے کا ادارہ Pakistan Institute of Prosthetic and Orthotic Sciences (PIPOS) سے رابطہ قائم کیا گیا اور مریضہ کا چیک اپ اور ٹانگ/پیر کا ماپ وغیرہ کا انتظام کیا گیا۔

الحمدللہ گذشتہ روز سائلہ کو مذکورہ بالا ہسپتال کی جانب سے مطلوبہ خصوصی مصنوعی ٹانگ فراہم کر دی گئی ہے۔ سائلہ نے حیدریہ ٹرسٹ اور اس کے تمام عطیہ دہندگان کا اس گراں قدر تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کیئے۔ ادارہ ہذا اپنے بہی خواہوں سے ایسے اور دیگر کارہائے خیر میں تعاون کی اپیل کرتا ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

پولیو سے متاثرہ مریضہ کو ”PIPOS“ ہسپتال کے تعاون سے خصوصی مصنوعی ٹانگ فراہم کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top