Letter of request: Qurbani hide donations

عطیہ کھال قربانی

محترم جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم!

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی تعلیمی و فلاحی خدمات سے یقیناً آپ آگاہ ہوں گے نیز اس امر سے بھی ضرور آگاہ ہوں گے کہ یہ خدمات گذشتہ 42 سالوں سے جاری و ساری ہیں اور یہ سب کچھ آپ کی پرخلوص سرپرستی، رہنمائی اور معاونت سے ہی ممکن ہو پا رہا ہے۔ لہٰذا عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد کے ساتھ عرض ہے کہ عیدالاضحیٰ کی قربانی کے موقع پر ٹرسٹ ہذا کو عطیہ کھال قربانی سے نوازیں۔ امید واثق ہے کہ آپ حسبِ سابق امسال بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون فرمائیں گے۔ خداوند کریم آپ کی توفیقاتِ حسنہ میں مزید اضافہ فرمائیں (آمین)۔

خصوصی گذارشات: آپ کی سہولت کیلئے حیدریہ ٹرسٹ کا دفتر عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کھلا رہے گا۔

ٹرسٹ ہذا کے معزز مہربانوں، معاونین کی خدمات میں خصوصی گذارش ہے کہ جو شہر سے بیرونی علاقوں میں قیام پذیر ہیں کہ موسمِ گرما کی شدت و کھال کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے قصاب یا قریبی بیوپاریوں کو کھال فروخت کر کے رقم وصول کر کے محفوظ کر لیں جو بعد ازاں ٹرسٹ انتظامیہ آپ سے رابطہ کر کے وصول کر لے گی۔ اور ممکن ہو تو ٹرسٹ کے ایزی پیسہ نمبر 0318-6266477 پر ارسال کر دیں (شکریہ)۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

عطیہ کھال قربانی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top