Guide: the best use of your Qurbani hide

عیدالاضحیٰ کی ”کھال قربانی“ کا بہترین اور ”ترجیحاً مصرف“ غریب، نادار، مفلس، محتاج، یتامیٰ اور بیوہ خواتین کی ”اعانت“ ہے

(از استفادات، توضیحاتِ مجتہدین، علمائے عظام)

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ تبلیغاتِ دینیہ نے مختلف علمائے کرام سے رابطوں اور جید مجتہدینِ عظام کی توضیحات سے استفادے کی روشنی میں یہ راہنمائی حاصل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کی کھالِ قربانی کا بہترین اور ترجیحاً مصرف اعانتِ غریب، مفلس، محتاج، مساکین اور یتامیٰ و بیوہ خواتین ہے۔ لہٰذا ہم سب کا دینی اور شرعی نیز انسانی ہمدردی کے ناطے فریضہ بنتا ہے کہ قربانی کی کھالیں حیدریہ ٹرسٹ کے فلاحی پروگراموں کی ترقی و ترویج اور اعانتِ مستحقین کے لئے حیدریہ ٹرسٹ کو ”عطیہ“ کریں۔ آپ کے مزید استفادے کے لئے کچھ مزید ضروری شرائطِ ”قربانی“ بھی پیشِ خدمت ہیں۔

معصومینؑ کے فرامین کی روشنی میں قربانی کرنا ”سنتِ موکدہ“ ہے۔ اور اگر استطاعت رکھتا ہو تو ”واجب“ ہے۔

قربانی کا جانور: قربانی کا جانور بے عیب ہونا چاہیے، یعنی اندھا، کانا، لنگڑا، سینگ ٹوٹا، کان کٹا، بیمار، لاغر اور بہت بوڑھا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر گائے / اونٹ ہو تو ”مادہ“ ہو۔ بھیڑ / بکری ہو تو ”نر“ ہو۔ اونٹ پورے پانچ سال کا ہو۔ گائے / بکرا وغیرہ 2 سال مکمل کرنے کے بعد تیسرے سال میں ہو۔ بھیڑ / دنبہ وغیرہ 1 سال مکمل کر کے دوسرے سال میں ہو۔

احکامِ ذبح: (i) سنت ہے کہ خود ذبح کریں، اگر نہ ہو سکے تو ذبح کرنے والے کے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں۔ (ii) جانور (روبقبلہ) یعنی قبلہ کی جانب منہ کر کے ذبح کریں۔ (iii) ذبح کرنے والا ہوش مند اور صاحبِ عقل ہو۔ (iv) ذبح سے پہلے جانور کو ممکنہ طور پر پانی پلائیں۔ (v) جانور سے جب تک مکمل سانس نہ نکل جائے ”سر“ جدا نہ کریں۔ (vi) ذبح کرتے وقت ”مروجہ دعا“ اپنی کتب سے پڑھیں، یا بسم اللہ، اللہ اکبر کہہ کر جانور ذبح کریں۔

گوشتِ قربانی: قربانی کا گوشت 3 برابر حصوں میں تقسیم کریں۔ (i) ایک حصہ فقراء و مساکین کیلئے (ii) دوسرا حصہ ہمسایوں اور اقرباء کیلئے (iii) تیسرا حصہ خود اپنے اور اہل و عیال کیلئے (iv) سری پائے اور ”کھال“ صدقہ کریں اور غرباء، مساکین، یتامیٰ، محتاجوں کو دے دیں۔ یا ترجیحاً ”کھالِ قربانی“ ان کی فلاح میں مشغول ”اداروں“ کو دیں۔

عیدالاضحیٰ کی ”کھال قربانی“ کا بہترین اور ”ترجیحاً مصرف“ غریب، نادار، مفلس، محتاج، یتامیٰ اور بیوہ خواتین کی ”اعانت“ ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top