Educational support for three children of a Syed family

سید گھرانے کے ”تین بچوں“ کی ”تعلیمی معاونت“ کا انتظام کر دیا گیا

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور جو کہ پچھلے 43 سالوں سے فلاحی اقدامات بالخصوص غریب و نادار بچوں کی تعلیمی معاونت کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں ایک سید گھرانے کے سربراہ کی جانب سے درخواست کی گئی کہ انکے چار بچے ہیں جو سکول کی مختلف جماعتوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور موجودہ معاشی حالات کے باعث ان بچوں کی ماہانہ سکول فیس کا خرچہ اٹھانا انکے لئے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

ادارہ ہذا کی معزز ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر رسمی اجلاس میں اس درخواست کی جانچ پڑتال کر کے درخواست کی حقانیت پرکھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹرسٹ و قوم کی درد دل رکھنے والی تعلیم دوست شخصیات سے ان بچوں کی ماہانہ تعلیمی کفالت کیلئے اپیل کی جائے۔

الحمدللہ حیدریہ ٹرسٹ کے اراکین کی کاوشوں اور معزز عطیہ دہندہ گان کے خصوصی لطف نظر کی بدولت چار میں سے تین بچوں اور بچیوں کی تعلیمی معاونت کا بندوبست کر لیا گیا ہے اور ماہ ستمبر تک تمام سکول کے بقایا جات ادا کر دیئے گئے ہیں۔ معزز درخواست دہندہ کی جانب سے حیدریہ ٹرسٹ اور اسکے عطیہ دہندہ گان کا دعاؤں کے ساتھ خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

سید گھرانے کے ”تین بچوں“ کی ”تعلیمی معاونت“ کا انتظام کر دیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top