First Ashra of Muharram concludes peacefully

عشرہ اولیٰ محرم الحرام بخیر و خوبی تکمیل پا گیا — الحمدللہ، پورے صوبہ بالخصوص پشاور میں مثالی بھائی چارے اور رواداری سلسلہ قائم رہا

وطنِ عزیز پاکستان اور صوبہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں ماہِ مقدس محرم الحرام محسنِ انسانیت، امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ پورے عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا اور الحمدللہ تمام قوم نے حسبِ سابق مثالی بھائی چارے اور رواداری کا مظاہرہ کیا۔

بالخصوص اہلیانِ پشاور نے تو شاندار انداز میں محبت و اخوت اور اتحاد و یگانت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے عزادارانِ امام مظلومؑ کی بھرپور خدمت کی اور ہر ممکن حد تک سہولیات کی فراہمی میں عملی طور پر حصہ لیا۔ پانی اور دودھ و شربت کی سبیلیں لگائیں اور نذر و نیاز کا وسیع اہتمام کیا۔ تمام اداروں نے عزاداروں کو شاندار سہولیات فراہم کیں۔

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے چیئرمین محترم جناب پروفیسر ملازم حسین اور انجمن خدام عزا پشاور کے صدر محترم جناب حاجی عابد علی خان کربلائی نے تمام حکومتی انتظامی اداروں، حفاظتی سیکورٹی اداروں، پاک فوج، ایف سی، پولیس اور اس کے جملہ شعبہ جات، شعبہ صحت، اس کے ذیلی ہسپتالوں، شعبہ 1122، انجمن ہلال احمر پاکستان، محکمہ بلدیات کے شعبہ جات لائٹنگ و مرمت، بالخصوص شعبہ صفائی (WSSP) کی شبانہ روز محنت، محکمہ برقیات (پیسکو) اور سوئی ناردرن گیس کی قابلِ مثال خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کلماتِ تشکر ادا کیے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر صوبائی حکومت کے وزراء، صوبائی گورنر، میئر پشاور، انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی سی پی او پشاور، ایس ایس پی، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کا بھی بے مثال تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بالخصوص قومی رہنماؤں، قومی خدمتی اداروں و شعبہ جات کے سربراہان کی بھی مخلصانہ خدمات کو شاندار الفاظ خراجِ تحسین پیش کیا ہے نیز خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254 — ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

عشرہ اولیٰ محرم الحرام بخیر و خوبی تکمیل پا گیا — الحمدللہ، پورے صوبہ بالخصوص پشاور میں مثالی بھائی چارے اور رواداری سلسلہ قائم رہا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top