انجمن خدام عزا پشاور کا خدمتِ عزادارانِ امام مظلوم کا سلسلہ پورے عقیدت و احترام سے جاری ہے
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کا ملحقہ شعبہ خدمتِ عزاداری انجمن خدام عزا پشاور کے زیر انتظام جاری و ساری ہے یاد رہے۔ کہ یہ سلسلۂ خدمتِ عزا الحمد للہ گزشتہ 43 سالوں سے مسلسل جاری ہے درحقیقت یہ شعبہ سال 1980ء میں حیدریہ ٹرسٹ کے قیام سے بھی قبل قائم کیا گیا تھا۔ اور اس وقت کے بزرگان و نوجوانان نے خدمتِ عزا کا بیڑا اٹھایا تھا کہ عزاداری امام مظلومؑ کے خدمات کے سلسلے میں مزید جدت اور بہتری لائی جا سکے۔ اور الحمد للہ سال 82-1980 سے خدمت کا یہ سلسلہ بتدریج وسعت اور جدت بھی پا رہا ہے بعد ازاں اس وقت کے بزرگان اور نوجوانان نے اس خدمت کو فلاح و بہبودِ نوجوانانِ ملت میں مبدل کر دیا۔ اور حیدریہ ٹرسٹ کے قیام کی ابتدائی شکل سٹڈی سنٹر / حیدریہ ادارہ علم و ہنر میں ڈال دیا اور بعد ازاں حیدریہ ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے تعلیمی و فلاحی، سماجی اور قومی خدمات کا آغاز کر دیا اور انجمن خدام عزا پشاور کو ادارہ / ٹرسٹ ہذا کا ایک ملحقہ شعبہ بنا دیا گیا۔
جو آج ”الحمد للہ“ گزشتہ 43 سالوں سے انجمن خدام عزا کے پلیٹ فارم سے اس خدمتِ عزا کے شعبہ کو قائم و دائم رکھے ہوئے ہے۔ بلکہ اس میں روز بروز وسعت اور جدت بھی لا رہے ہیں۔ سال 82-1980 میں جب خدمتِ عزاداری کا یہ شعبہ قائم کیا گیا تو پشاور میں عزاداری بھی کافی محدود تھی اور لامحالہ خدمات بھی محدود اور مخدوش تھیں اس ضمن میں اولاً تو انتہائی مخدوش حالات کی حامل امام بارگاہوں میں مناسب روشنی / لائٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ پھر رفتہ رفتہ دیگر ضروریات و لوازمات، چٹائیاں، دریاں، جگ، گلاس، مٹی کے پیالے وغیرہ کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا۔ کچھ مقاماتِ عزاداری کی ضروری مرمت / سفیدی وغیرہ کا اہتمام بھی کروایا گیا۔ (جاری ہے)
عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254 | ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
