معذور مستحق سائل کو ”وہیل چیئر“ فراہم کر دی گئی
معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کو گزشتہ دنوں ایک نادار معذور شخص کی جانب سے وہیل چیئر فراہمی کی درخواست موصول ہوئی جس میں سائل نے اپنے حالات سے آگاہ کیا کہ بچپن سے ہی پیروں سے معذور ہونے کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ اور وہیل چیئر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ معزز ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک اجلاس میں درخواست پر غور و خوص اور سائل کے حالات کا تحقیقی جائزہ لینے کے بعد درخواست کی منظوری دیتے ہوئے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی گئی۔
حیدریہ ٹرسٹ کی اس اپیل کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے درد دل رکھنے والے افراد کے تعاون کی بدولت مذکورہ سائل کو ایک عدد وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔ سائل نے وہیل چیئر وصول ہونے پر ادارہ ہذا اور اسکے تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
