جدید ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا گیا
معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کا ذیلی تعلیمی شعبہ سٹڈی سنٹر ٹرسٹ کی ابتدا سے ہی بچوں اور بچیوں کو علم و ہنر سکھانے کی خدمات انجام دیتا آیا ہے۔ ہر دور کے اعتبار سے مخصوص کورسز مثلاً ٹائپ رائٹنگ، شارٹ ہینڈ، ایم ایس آفس، پروگرامنگ، اور دیگر فنی تعلیم، پڑھائے جاتے رہے ہیں۔ دورِ حاضر کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے جدید کمپیوٹر کورسز سکھانے کی غرض سے ایک عدد جدید کمپیوٹر لیب وقت کی اہم ضرورت تھی۔ اسی سلسلے میں قوم کے درد دل رکھنے والے ایک تعلیم دوست خانوادے کے تعاون سے سٹڈی سنٹر میں موجودہ دور سے ہم آہنگ جدید کمپیوٹرز سے آراستہ ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی ہے۔
جسکا افتتاح محترم علمی شخصیت علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی اور حیدریہ ٹرسٹ کے مینیجنگ ٹرسٹی جناب پروفیسر ملازم حسین صاحب کے دستِ مبارک سے ہوا۔ ان شاء اللہ عنقریب جدید کمپیوٹر کورسز ترتیب دیکر باقاعدہ کلاسز کا آغاز بھی کیا جائیگا۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
