Annual Talent Award launched: laptop for a top student

حیدریہ ٹرسٹ کے سالانہ ”ٹیلنٹ ایوارڈ“ کا اجراء کر دیا گیا — مرکزی جامع مسجد کے نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خصوصی ایوارڈ ”لیپ ٹاپ“ تقسیم کیا گیا

معروف تعلیمی و فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار کے نماز جمعۃ المبارک کے مبارک و مقدس اجتماع میں یہ ایوارڈ ”جدید لیپ ٹاپ“ تقسیم کیا گیا۔ یاد رہے کہ حیدریہ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے قوم و ملت کے ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان میں مزید اعلیٰ ترین تعلیم کے حصول کے ذوق و شوق کو مزید ابھارنے کیلئے گزشتہ سالوں اس ایوارڈ (جدید لیپ ٹاپ) کے اجراء کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن میں گزشتہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات اور میڈیا میں بھی اس ایوارڈ کے اجراء کا اعلان کیا گیا اور اس ضمن میں اعلیٰ ترین اور امتیازی نمبرات کے حامل ہونہار طلباء سے اپنے کوائف جمع کروانے کی گزارش کی گئی جس کے بعد کچھ کوائف جمع کروائے گئے جن میں زیادہ تر ”طالبات“ سامنے آئیں۔ جن میں ایک ہونہار طالبہ محترمہ اریج عابد کیانی اعلیٰ ترین نمبرات کی حامل تھیں، جن کے حاصل کردہ نمبرات 90% سے بھی زیادہ تھے اور اس ایوارڈ کی حقدار قرار پائی گئیں جو کہ انکے چچا محترم کربلائی آغا محمد علی کیانی نے انکی جانب سے مرکزی جامع مسجد کے نماز جمعۃ المبارک کے ایک ”شاندار اجتماع“ میں امام الجمعۃ والجماعت قبلہ کربلائی یاور عباس خلیلی کے ہاتھوں ”درود پاک“ کی صداؤں میں وصول کیا۔ اس موقع پر حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے شاندار تعلیمی ریکارڈ بالخصوص مزید اعلیٰ تعلیم ”ایم فل“ کرنے اور جدید علوم میں ڈپلومہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی کا حامل ہونے پر حوصلہ افزائی کا ایک خصوصی ایوارڈ جدید ”لیپ ٹاپ“ قبلہ مولانا کربلائی یاور عباس خلیلی صاحب کو بھی پیش کیا گیا۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے ان تمام ”انعام یافتگان“ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کے سالانہ ”ٹیلنٹ ایوارڈ“ کا اجراء کر دیا گیا — مرکزی جامع مسجد کے نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خصوصی ایوارڈ ”لیپ ٹاپ“ تقسیم کیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top