حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے حسابات کے گوشواروں کا سالانہ آڈٹ مکمل ہو گیا ہے
ٹرسٹ ہذا کو آڈٹ شدہ رپورٹ کی کاپی موصول ہو گئی ہیں
معروف تعلیمی و سماجی، قومی و مذہبی کے خدمات کے حامل ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے جملہ حسابات کے گوشواروں کا سالانہ آڈٹ مکمل ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ محرم الحرام کے آغاز میں آپ کو مطلع کیا گیا تھا، کہ سالانہ حسابات کا باقاعدہ آڈٹ شروع ہو گیا ہے جو الحمدللہ، گزشتہ ہفتے مکمل ہو گیا ہے۔ ٹرسٹ ہذا کا سالانہ آڈٹ معروف بین الاقوامی شہرت کی حامل فرم (پرائم گلوبل انٹرنیشنل) کے اشتراک سے میسرز نوید ظفر / اشفاق جعفری اینڈ کو (چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس) پاکستان نے کیا۔ ٹرسٹ ہذا کے پیش کردہ تمام مالیاتی گوشواروں اور ریکارڈ کی تفصیل سے پڑتال کی۔ واضح رہے کہ یہ ٹرسٹ ہذا کے گوشواروں کا 39 واں سالانہ آڈٹ تھا جو بخیر و خوبی مکمل ہو گیا ہے۔ اور الحمدللہ باقاعدہ آڈٹ شدہ رپورٹ بھی موصول ہو گئی ہے۔
اس موقع پر ٹرسٹ ہذا کے معزز بورڈ آف ٹرسٹیز نے میسرز نوید ظفر / اشفاق جعفری اینڈ کو کی ٹیم کا بہترین اور جامع آڈٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254؛ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
