Anjuman Khuddam-e-Aza’s mourning services continue

انجمن خدام عزا پشاور (حیدریہ ٹرسٹ) کی خدمات عزائے حسینی کا تسلسل جاری ہے

قدیمی تاریخی ”گھر گھر ماتم“ کی مجالس و ماتم داری کا سلسلہ بھی رواں دواں ہے۔

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ملحقہ ادارہ انجمن خدام عزا پشاور کا سلسلہ خدمت تاحال جاری و ساری ہے۔ گزشتہ اشاعتوں میں ہم نے کچھ خدمات عزا کا احاطہ کیا تھا۔

چونکہ آج کل ایام عزائے حسینی ہیں۔ لہٰذا بیاد شہدائے کربلا و اسیران کوفہ و شام انجمن ہذا کا قائم کردہ قدیمی / تاریخی اور مقبول طویل ترین مجالس عزا و ماتم داری کا سلسلہ بعنوان ’گھر گھر ماتم‘ جاری ہے۔ یاد رہے کہ انجمن خدام عزا کی خدمات عزا کو سال 1980 سے امسال تک 43 سال ہو گئے جبکہ حیدریہ ٹرسٹ کی تعلیمی، فلاحی خدمات کو 1983ء سے سال 2023ء تک 40 سال مکمل ہو گئے اور 41 واں سال خدمات الحمدللہ جاری و ساری ہے اور مجالس عزا و ماتم داری کے طویل ترین سلسلہ گھر گھر ماتم کو سال 1996ء تا امسال الحمدللہ 27 سال بتائید امام زمان عجل اللہ فرجہ ہو گئے ہیں۔ جو کہ 18 محرم سے شروع ہو کر 6 ربیع الاول تک مسلسل جاری و ساری رہتا ہے۔

جبکہ سال 1996ء میں گھر گھر ماتم کا سلسلہ چند گھروں سے شروع کیا گیا تھا۔ یاد رہے اس وقت پشاور میں ایام عزا کی صرف چند ایک ہی مجالس منعقد ہوتی تھیں اور اب تو الحمدللہ پورا ایام عزا 8 ربیع الاول تک پورے جوش و جذبے اور احترام و عقیدت سے کافی وسعت پا چکا ہے۔

اور اب تو ماشاءاللہ بعض دنوں میں خواتین و حضرات کی کئی کئی مجالس منعقد ہوتی ہیں جن میں ملک بھر سے جید اور اعلیٰ پایہ کے علمائے کرام، ذاکرین عظام، معروف نوحہ و مرثیہ خواں حضرات اور ماتمی دستے خصوصی طور پر مدعو کیئے جاتے ہیں۔ جو ان مجالس و عزاداریوں کو مزید نکھار دیتے ہیں۔

الحمدللہ، جو انجمن خدام عزا حیدریہ ٹرسٹ کیلئے باعث صد افتخار و تسکین قلب بالخصوص وسیلہ دعا ہے۔

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254، ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

انجمن خدام عزا پشاور (حیدریہ ٹرسٹ) کی خدمات عزائے حسینی کا تسلسل جاری ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top