Continuing support for victims of the Kucha Risaldar mosque attack

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ”سانحہ جامع مسجد کوچہ رسالدار“ کے متاثرین کی معاونت و خدمت کا سلسلہ تاحال جاری ہے

تاریخِ پشاور کا دلخراش سانحہ خودکش حملہ مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار کو گرچہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس سانحہ کے سنگین اور دردناک اثرات ابھی تک قائم ہیں اور کئی ایک خانوادے ابھی تک اس کے گہرے دکھی اثرات سے نہیں نکل پائے ہیں جبکہ اب بھی کئی اور خانوادوں کے افراد ابھی تک زخم خوردہ ہیں اور علاج معالجے کے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ کئی ایک تو روزگار سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ بہرحال ہم سب کی دلی دعا ہے خداوند رحمٰن و رحیم ہمارے جملہ شہداء کے درجات مزید متعالی فرمائے اور جملہ مریضوں کو بطفیل بیمارِ کربلا صحتِ کاملہ سے نوازے و دیگر معاشی مشکلات کے شکار خاندانوں کی مشکلات آسان فرمائے۔

ٹرسٹ ہذا کی جانب سے بھی ابھی تک بعض متاثرہ حضرات کو ادویات و راشن کی فراہمی کا سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے جملہ ہمدردوں اور بہی خواہوں سے گزارش کی ہے کہ حیدریہ ٹرسٹ کے ”خیر العمل“ کے کاموں میں اپنا بھرپور اور مسلسل حصہ ڈالتے رہیں تاکہ خدمت و معاونت کا یہ سلسلہ بلا رکاوٹ جاری رہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ”سانحہ جامع مسجد کوچہ رسالدار“ کے متاثرین کی معاونت و خدمت کا سلسلہ تاحال جاری ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top