Dowry essentials for another bride

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے ایک اور بچی کی شادی کیلئے ”سامانِ جہیز“ فراہم کر دیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے پاس یوں تو سارا سال مختلف قسم کی معاونت کی درخواستیں آتی رہتی ہیں مگر ایام عزاء کے بعد اور بالخصوص شادیوں کے سیزن میں غریب و نادار خاندانوں کی بچیوں کی شادی کیلئے ”سامان جہیز“ کی فراہمی کی درخواستیں کثیر تعداد میں آتی ہیں مگر اس سال بے پناہ مہنگائی اور غربت کے بڑھنے کی وجہ سے معاونت کی کافی زیادہ درخواستیں آئی ہیں جس وجہ سے ہر درخواست پر معاونت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے لہٰذا ٹرسٹ انتظامیہ نے انتہائی غور و خوض کے بعد اور اپنے محدود وسائل کے باعث مجبوراً یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہر ماہ 2 مستحق خاندانوں کی بچیوں کو ”سامان جہیز“ فراہم کیا جائے گا جس کے بعد سے اب بالترتیب اور بتدریج ہر ماہ معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں میں بھی مزید خاندانوں کی بچیوں کو ”سامان جہیز“ فراہم کر دیا گیا ہے۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر عوام الناس اور بالخصوص مخیّر خواتین و حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ٹرسٹ کو اپنی خصوصی معاونت اور سرپرستی فراہم کریں تاکہ مزید نادار اور ضرورت مند خانوادوں کی مدد و معاونت کی جا سکے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے ایک اور بچی کی شادی کیلئے ”سامانِ جہیز“ فراہم کر دیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top