خصوصی اپیل برائے فراہمی اسپیشل مکینیکل وہیل چیئر
حیدریہ ٹرسٹ پشاور کے شعبہ خدمت سے گزشتہ دنوں ایک غریب، نادار و کثیر الاعیال خاندان نے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی کہ ان کے ایک بیٹے کو بچپن ہی سے دورانِ علاج ہی (مرگی) کا لاعلاج مرض لاحق ہو گیا ہے اور اب وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا ہے۔ اور بچہ بھی تقریباً نیم جوان ہو چکا ہے۔ اور اب عام ”وہیل چیئر“ پر بھی بیٹھنے کے قابل نہیں رہا۔
مارکیٹ سے ایسے مریضوں والی وہیل چیئر کیلئے رابطہ کیا گیا۔ تو معلوم ہوا کہ ایسی وہیل چیئر مل سکتی ہے۔ مگر ایسی وہیل چیئر کی قیمت عام وہیل چیئر کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ لہٰذا ٹرسٹ کے سرپرستوں، بہی خواہوں اور درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات سے خصوصی عطیات دینے کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ مذکورہ بچہ کیلئے درکار ”مکینیکل وہیل چیئر“ کا جلد از جلد انتظام کیا جا سکے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
