معذور بچے کو ”خصوصی وہیل چیئر“ فراہم کر دی گئی۔
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے معذور و بیمار بچے کو ”خصوصی وہیل چیئر“ فراہم کر دی گئی ہے جو کہ اعصابی بالخصوص مرگی کے موذی مرض میں مبتلا ہو گیا ہے اور اسکا علاج بھی ابھی تک جاری ہے جو کہ کافی طویل عرصہ تک جاری رہیگا۔ بہرحال ٹرسٹ انتظامیہ سے بچے کے والدین نے جب رابطہ قائم کیا کہ مارکیٹ میں ایسے مریض بچوں کیلئے خصوصی طور تیار کردہ ”مکینیکل وہیل چیئر“ موجود ہے مگر چونکہ مذکورہ وہیل چیئر بہت زیادہ مہنگی ہے اور وہ اسکے خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ جس پر ٹرسٹ انتظامیہ نے تمام تر حالات کا مشاہدہ اور تحقیق کے بعد فیصلہ کیا کہ اس ”وہیل چیئر“ کی فراہمی کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کیئے جائیں اور ٹرسٹ کے محترم عطیہ دہندہ گان اور سرپرستوں سے خصوصی تعاون کی اپیل بھی کی جائے۔
ٹرسٹ ہذا کی اپیل پر ٹرسٹ کے عطیہ دہندہ گان اور درد دل رکھنے والے مہربانوں نے خصوصی توجہ فرمائی اور کمال مہربانی فرماتے ہوئے فوری طور پر اپنے گراں قدر خصوصی عطیات سے نوازا۔ جسکی وجہ سے ٹرسٹ انتظامیہ اس قابل ہو گئی اور مذکورہ و مطلوبہ خصوصی ”وہیل چیئر“ مارکیٹ سے خرید لی۔
اور آج الحمدللہ ٹرسٹ ہذا کے دفتر میں اس بچے کے خانوادے کو مطلوبہ وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔ جس پر بچے کے والدین نے گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا ہے نیز حیدریہ ٹرسٹ انتظامیہ اور بالخصوص ٹرسٹ کے جملہ عطیہ دہندہ گان کو شکریے کے کلمات کے ساتھ اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔ ٹرسٹ انتظامیہ بھی اپنے جملہ دہندہ گان اور مہربانوں سے اس ضمن میں خصوصی عطیات دینے پر کلمات تشکر کا اظہار کرتا ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
