غرباء و مساکین میں کپڑوں کی تقسیم
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کو ٹرسٹ ہذا کے مہربانوں کی جانب سے کچھ ان سلے کپڑوں کے نئے سوٹ غرباء و مساکین اور بیوہ خواتین میں تقسیم کرنے کیلئے موصول ہوئے ہیں۔ جو انہوں نے رضائے رب اور اپنے بزرگ مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے ارسال کیئے تھے۔
جو ٹرسٹ ہذا کی مرتب کردہ فہرست مستحقین کے مطابق بیوہ خواتین و نادار غریب حضرات میں تقسیم کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ عیدالفطر سے قبل بھی ٹرسٹ کے ان ہی سرپرست و مربی عطیہ دہندگان نے ارسال کیے تھے جو کہ بعدازاں تقسیم کر دیے گئے تھے۔
ٹرسٹ انتظامیہ ان عطیہ دہندگان کے جذبہ فلاح انسانیت و خیر العمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور توفیقات حسنہ میں مزید اضافہ کی دعا کرتی ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
