The Trust’s “Khair-ul-Amal” welfare series continues

حیدریہ ٹرسٹ کی فلاحی خدمات کا سلسلہ ”خیرالعمل“ جاری ہے

آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی اس سلسلہ خیرالعمل میں شامل ہو کر ٹرسٹ ہذا کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت فرمائیں۔

معروف قومی و فلاحی خدمات کے حامل ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جملہ تعلیمی، فلاحی، سماجی، مذہبی و قومی کا سلسلہ الحمدللہ گزشتہ 39 سالوں سے اپنے ذیلی ملحقہ شعبہ جات کے ذریعے جاری و ساری ہے، واضح رہے جن میں تعلیمی خدمات بصورت (درس و تدریس)، تعلیمی معاونت بصورت کتب و فیس وغیرہ کی فراہمی، فلاحی و قومی خدمات بصورت معاونت و سہولت فراہمی کفن و انتقال تشہیری کارڈز، معاونتِ علاج بصورت فراہمی ادویات و معاونتِ علاج ہسپتال (بالخصوص معاونتِ علاج و معالجہ مجروحین سانحہ مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار)، ایامِ عزا کی خدمات بصورت جملہ مجالسِ عزا و جلوسِ عزا کی تشہیر و فراہمی سامان کراکری وغیرہ، چہلم امامِ مظلوم پر نذر و نیاز، خصوصی سبیل مشروبات و چائے وغیرہ کا اہتمام، طویل ترین سلسلۂ عزا بعنوان گھر گھر ماتم کا انعقاد، مستحق سادات و غیر سادات بالخصوص یتیم بچیوں کی شادیوں کے مواقعوں پر معاونت فراہمی ”سامانِ جہیز“ کی فراہمی جیسی متفرق معاونتی خدمات کا سلسلہ خیرالعمل صبح تا شام جاری رہتا ہے، جس کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات عنقریب عوام الناس بالخصوص ممبرانِ ٹرسٹ کی آگاہی و سہولت کیلئے شائع کی جائیں گی۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی اس سلسلہ خیرالعمل میں شامل ہو کر ٹرسٹ ہذا کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت فرمائیں۔

حیدریہ ٹرسٹ کی فلاحی خدمات کا سلسلہ ”خیرالعمل“ جاری ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top