خصوصی اپیل برائے فراہمی کمپیوٹرز
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی سارا سال جہاں دیگر سماجی، قومی، مذہبی و ملی خدمات کا مختلف صورتوں اور انداز میں سلسلہ جاری رہتا ہے وہاں ہی ایک اہم شعبہ ”تعلیمی شعبہ“ ہے، جس کے تحت تربیتی سنٹر اور نونہالوں کیلئے ایک سکول بھی ہے جو ابوطالب ماڈل سکول کے نام سے قائم ہے، جس میں بنیادی تعلیم کے علاوہ دور جدید تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیادی تعلیم ”کمپیوٹر کورسز“ کی صورت میں بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ چونکہ نونہالوں کو جدید کمپیوٹر سسٹم یعنی (PC) ضروری نہیں ہوتی، صرف بنیادی کمپیوٹر تعلیم فراہم کرنا ہوتا ہے جس کیلئے صرف قابل استعمال کمپیوٹر مشین کا ہونا بھی کافی ہوتا ہے اور فی الوقت ہمارے معاشرے میں خصوصاً نوجوانوں میں بہت سے ”جدید یعنی لیٹسٹ ٹیکنالوجی“ کے حامل کمپیوٹرز داخل ہو چکے ہیں اور وہ ”جدید کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ وغیرہ“ خرید چکے ہیں اور لامحالہ ان کے سابقہ استعمال شدہ کمپیوٹرز بیکار ہو کر ان کے گھروں میں ناقابل استعمال ہو چکے ہیں اور اب شاید ان کی فروخت سے مناسب قیمت بھی نہ مل سکے۔
لہٰذا ٹرسٹ انتظامیہ اس ضمن میں جملہ خواتین و حضرات خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے سابقہ استعمال شدہ کمپیوٹر ٹرسٹ ہذا کو عطیہ کر دیں تو ٹرسٹ ہذا کی ذیلی تعلیمی شعبہ ابوطالب ماڈل سکول کے نونہال طالب علموں کی بنیادی کمپیوٹر تعلیمی ضرورت میں معاون و مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، امید ہے کہ ٹرسٹ کے بہی خواہ خواتین و حضرات اس اپیل کی پذیرائی فرمائیں گے۔
عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254؛ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
