Professor Mulazim Hussain elected Managing Trustee

پروفیسر ملازم حسین حیدریہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پشاور کے نئے ”مینیجنگ ٹرسٹی“ منتخب کر لئے گئے

پشاور کے معروف اور قدیمی تعلیمی و فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پشاور کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا ایک اہم اجلاس گزشتہ دنوں ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں باقاعدہ آئین کی روشنی میں نئے مینیجنگ ٹرسٹی کے انتخاب کیلئے معزز و سینئر ٹرسٹی جناب پروفیسر ملازم حسین کا نام پیش کیا گیا، اجلاس نے متفقہ طور پر پروفیسر ملازم حسین کے نام کی باقاعدہ منظوری دی اور ان کے انتخاب کی توثیق کی، جس کے بعد نو منتخب مینیجنگ ٹرسٹی نے اجلاس میں باقاعدہ حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں اور اجلاس کی باقاعدہ صدارت بھی فرمائی، جس میں اہم امور پر گفت و شنید کے بعد منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر نو منتخب مینیجنگ ٹرسٹی جناب پروفیسر ملازم حسین نے اجلاس سے اپنے خطاب میں تمام معزز ٹرسٹیز کا اپنے انتخاب اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور بالخصوص اپنے پیش رو جناب حاجی عابد علی خان (سابق مینیجنگ ٹرسٹی) کی بے لوث اور انتھک خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا نیز تمام معزز ٹرسٹیز کی خدمات کو بھی سراہا، اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معزز بورڈ آف ٹرسٹیز آئندہ میری مدتِ کار میں مجھ سے ٹرسٹ کے امور میں اپنے بہترین تعاون سے نوازیں گے۔

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254 | ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

پروفیسر ملازم حسین حیدریہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پشاور کے نئے ”مینیجنگ ٹرسٹی“ منتخب کر لئے گئے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top