Ramadan 2025 ration packages reach 300+ families

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے غرباء و مساکین میں رمضان راشن پیکج تقسیم کر دیا گیا۔ سینکڑوں مستحق غریب و نادار خاندان مستفید ہوئے

معروف فلاحی و تعلیمی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے سینکڑوں غرباء و مساکین میں سالانہ رمضان المبارک راشن پیکج 2025ء تقسیم کر دیا گیا۔ یاد رہے ”رمضان راشن پیکج“ آٹا، چینی، چائے، چاول، آئل اور متفرق دالوں پر مبنی تھا۔ اور الحمدللہ یہ ”سلسلۂ خیر“ گزشتہ 29 سالوں سے جاری و ساری ہے حالانکہ اس دفعہ شدید ترین مہنگائی کے باعث مستحقین کا بہت زیادہ رش تھا۔ نیز محدود وسائل ہونے کے باوجود بھی 300 سے زائد خاندان اس ”راشن پیکج“ سے مستفید ہوئے۔ یہ سب ٹرسٹ ہذا کے معزز عطیہ دہندگان کی ”خصوصی معاونت“ سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے اپنے تمام معزز بہی خواہوں، عطیہ دہندگان اور سرپرستوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اور ان کی آل اولاد کے رزق و مال میں فراوانی اور آسانی میں مزید اضافے کی دعا کی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے غرباء و مساکین میں رمضان راشن پیکج تقسیم کر دیا گیا۔ سینکڑوں مستحق غریب و نادار خاندان مستفید ہوئے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top