حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی خدمات قابل صد ستائش ہیں: پروفیسر ملازم حسین
ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں خراج تحسین
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے مینجنگ ٹرسٹی جناب پروفیسر ملازم حسین صاحب نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اہم ترین اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ٹرسٹ ہذا کی جملہ قومی، ملی، مذہبی، فلاحی سماجی و تعلیمی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ٹرسٹ ہذا کی جملہ خدمات قابل صد ستائش ہیں جو کہ ماشاءاللہ ٹرسٹ گزشتہ 41 سالوں سے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ عوام الناس کی بلاتفریق جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ کسی بھی فعال ادارے کیلئے ایک طرۂ امتیاز ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اجلاس میں ماہ محرم الحرام، صفر المظفر اور ربیع الاول کے ایام عزاء میں ٹرسٹ اور ٹرسٹ کے ملحقہ شعبہ عزاداری انجمن خدام عزاء کیلئے جاری بے لوث اور طویل سلسلہ خدمات کو بھی کافی سراہا اور جملہ منتظمین، کارکنان، خدمت گاران اور رضاکاران کی ان خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار فرمایا کہ مستقبل میں انشاءاللہ العزیز اس سے بھی بڑھ کر اعلیٰ ترین خدمات پیش کی جائیں گی۔
اجلاس میں اس موقع پر متعدد فلاحی اقدامات کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں اور کچھ مزید فلاحی اقدامات، طبی، تعلیمی اور شادیوں کے معاونت کیلئے نئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
