حیدریہ ٹرسٹ پشاور کے مالیاتی گوشواروں 2023-24 کا سالانہ آڈٹ جاری ہے
معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے جملہ مالی معاملات آمدن و خرچ کے گوشواروں کا باقاعدہ سالانہ آڈٹ برائے مالیاتی سال 2023-24 شروع ہو گیا ہے۔ معروف بین الاقوامی شہرت کی حامل مستند چارٹرڈ اکاؤنٹس فرم ”پرائم گلوبل“ کے ذریعے ٹرسٹ ہذا کے جملہ مالیاتی گوشواروں کا سالانہ آڈٹ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ ٹرسٹ ہذا کے گوشواروں کا 40 واں سالانہ آڈٹ ہے۔ آڈٹ فرم کے آڈیٹرز نہایت باریک بینی سے آڈٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امید واثق ہے کہ آڈٹ مکمل ہونے کے بعد جلد ہی ٹرسٹ ہذا کو باقاعدہ آڈٹ شدہ رپورٹ بھی موصول ہو جائیگی جس کے موصول ہونے پر ٹرسٹ ہذا کے جملہ بہی خواہوں کو میڈیا کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
