غرباء و مساکین میں کپڑے کی تقسیم کر دیئے گئے
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کو ٹرسٹ ہذا کے مہربان عطیہ دہندگان کی جانب سے کچھ ان سلے کپڑوں کے نئے سوٹ غرباء و مساکین اور بیوہ خواتین میں تقسیم کرنے کیلئے موصول ہوئے۔ جو انہوں نے رضائے رب کریم اور اپنے بزرگ مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے ارسال کیے تھے۔ یہ ہدایہ ٹرسٹ ہذا کی مرتب کردہ فہرستِ مستحقین کے مطابق بیوہ خواتین و نادار افراد میں تقسیم کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی عیدالفطر سے قبل ٹرسٹ کے ان ہی سرپرست و مربی عطیہ دہندگان نے جوڑے ارسال کیے تھے جو کہ بعد ازاں تقسیم کر دیے گئے تھے۔
ٹرسٹ انتظامیہ ان عطیہ دہندگان کے جذبۂ فلاحِ انسانیت و خیرالعمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور توفیقاتِ حسنہ میں مزید اضافہ کی دعا کرتی ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
