حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے آگ لگنے سے ”متاثرہ خاندان“ کی معاونت کر دی گئی
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک اہم اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ دنوں بدقسمتی سے پشاور شہر کے ایک رہائشی اور انتہائی مخدوش مالی حالات کے حامل ایک خاندان کے گھر میں اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جبکہ گھر کے سربراہ بھی جو کہ ایک رکشہ ڈرائیور کی حیثیت سے مزدوری کرتا ہے۔ بہرحال رب کریم کے کرم سے خاندان تو جانی نقصان سے بچ گیا مگر بدقسمتی سے جملہ سامان ضروریات زندگی اور بچوں کے کپڑے اور بستر وغیرہ مکمل طور پر جل کر ضائع ہو گئے۔ ٹرسٹ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کے سربراہ کو انتہائی ضروریات زندگی کی اشیاء مہیا کر دی گئیں جبکہ ٹرسٹ ہذا کے بعض معزز ممبران کے خانوادوں نے بھی مزید سامان کی فراہمی میں معاونت فرمائی۔ جس پر متاثرہ خاندان نے ٹرسٹ انتظامیہ کو کلمات تشکر کے ساتھ دعاؤں سے نوازا ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
