Executive committee approves dowry and welfare requests

حیدریہ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس انعقاد

متعدد اہم فیصلوں کے علاوہ سامان جہیز کی فراہمی کی درخواستوں کی منظوری دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی معزز ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ٹرسٹ کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں فلاح انسانیت کے کئی ایک منصوبوں کی منظوری دی گئی اور معزز بورڈ آف ٹرسٹیز کے ایک اہم اجلاس کے پالیسی فیصلوں کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامی امور کے علاوہ ٹرسٹ ہذا کی معروف فلاحی سکیم ”فراہمی سامان جہیز“ کے ضمن میں موصولہ کئی درخواستوں پر غور و خوص کیا گیا۔ اور باوجود محدود وسائل کے متعدد درخواستوں کی منظوری دی گئی۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے جملہ مہربانوں، سرپرستوں اور عطیات دینے والے خواتین و حضرات سے ”خصوصی عطیات“ دینے کی ہمدردانہ اپیل کی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس انعقاد

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top