First collective Qurbani in the Trust’s 41-year history

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے غرباء و مساکین کیلئے ”اجتماعی قربانی“ کا اہتمام کیا گیا — ٹرسٹ ہذا کے رضاکاران نے قربانی کا گوشت ”مستحقین“ کے گھروں میں خود جا کر پہنچایا

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی قومی فلاحی خدمات کی گذشتہ 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ”اجتماعی قربانی“ برائے غرباء و مساکین کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ انتظامیہ نے اپنے سرپرستوں، عطیہ دہندگان اور مہربانوں کے تعاون بالخصوص مالی تعاون سے ایک خوبصورت جواں اور بھرپور قیمتی ”بیل“ خریدا۔

جسے الحمدللہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن ٹرسٹ کی بلڈنگ میں ”قربان“ کیا گیا۔ اور بعد ازاں خوبصورتی سے پیک کر کے ٹرسٹ کے رضاکاران نے جملہ مستحقین اور شہداء کے خاندانوں کے گھروں میں جا کر خود پہنچایا۔ ٹرسٹ کے اس اقدام کو غریب و نادار اور مستحقین خواتین و حضرات نے بہت سراہا۔ اور ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ یاد رہے کہ ان تمام امور کو سوشل میڈیا پر بھی اجاگر کیا گیا۔ اور عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے بھی ٹرسٹ کے اس اقدام کو بہت سراہا۔ اور تعریف کی۔ اور آئندہ خود بھی اس کارِ خیر میں شریک ہونے اور اپنا حصہ ڈالنے کا اعادہ کیا۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے جملہ مہربانوں بالخصوص گراں قدر عطیات دینے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اور خصوصی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ اب یہ کاروانِ خیر بڑھتا اور پھلتا پھولتا رہے گا انشاءاللہ العزیز۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے غرباء و مساکین کیلئے ”اجتماعی قربانی“ کا اہتمام کیا گیا — ٹرسٹ ہذا کے رضاکاران نے قربانی کا گوشت ”مستحقین“ کے گھروں میں خود جا کر پہنچایا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top