Education aid arranged for three children of a Syed family

سید گھرانے کے “تین بچوں” کی “تعلیمی معاونت” کا انتظام کر دیا گیا

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور جو کہ پچھلے 43 سالوں سے فلاحی اقدامات بالخصوص غریب ونادار بچوں کی تعلیمی معاونت کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں ایک سید گھرانے کے سربراہ کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان کے چار بچے ہیں جو مختلف جماعتوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور موجودہ معاشی حالات کے باعث ان بچوں کی ماہانہ سکول فیس کا خرچہ اٹھانا ان کے لئے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ ادارہ ہذا کی معزز ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر رسمی اجلاس میں اس درخواست کی جانچ پڑتال کر کے درخواست کی حقانیت پر رکھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹرسٹ وقوم کی دردِ دل رکھنے والی تعلیم دوست شخصیات سے ان بچوں کی ماہانہ تعلیمی کفالت کیلئے اپیل کی جائے۔ الحمدللہ حیدریہ ٹرسٹ کے اراکین کی کاوشوں اور معزز عطیہ دہندگان کے خصوصی لطف نظر کی بدولت چار میں سے تین بچوں اور بچیوں کی تعلیمی معاونت کا بندوبست کر لیا گیا ہے اور ماہ ستمبر تک تمام سکول کے بقایا جات ادا کر دئیے گئے ہیں۔ معزز درخواست دہندہ کی جانب سے حیدریہ ٹرسٹ اور اسکے عطیہ دہندگان کے دعاوں کے ساتھ خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

سید گھرانے کے “تین بچوں” کی “تعلیمی معاونت” کا انتظام کر دیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top