Dowry essentials provided to deserving brides

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ”مستحق بچیوں کو سامانِ جہیز“ فراہم کر دیا گیا

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کو موسم گرما کے اختتام اور موسم سرما کی آمد پر سامان جہیز میں معاونت کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد معزز ایگزیکٹو کمیٹی کے روبرو پیش کیا گیا اور کمیٹی کی جانب سے تفصیلی غور و خوض کے بعد 2 درخواستوں کی منظوری دی گئی۔ اور ٹرسٹ کی پالیسی کے مطابق، درخواست گزاروں کی مطلوبہ اشیائے ضروریہ بابت سامان جہیز فراہم کر دی گئیں۔ مستفید خانوادوں نے حیدریہ ٹرسٹ اور اسکے عطیہ دہندگان کو کلمات تشکر کے ساتھ ساتھ اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا ہے۔

ادارہ ہذا شادی کا سیزن شروع ہونے پر درخواستوں کی بھرمار اور موجودہ فنڈز کی قلت کے باعث درد دل رکھنے والے مخیر خواتین و حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کرتا ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ”مستحق بچیوں کو سامانِ جہیز“ فراہم کر دیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top