Dowry essentials for two deserving brides

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک ”سیدزادی“ اور ”ایک مومنہ“ مستحق بچیوں کو ”سامانِ جہیز“ فراہم کر دیا گیا

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کو ”فراہمی سامان جہیز“ کے سلسلہ میں موصولہ متعدد درخواستوں کا معزز ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان درخواستوں میں سے ایک سفید پوش مستحق ”سید گھرانے“ کی بچی شامل تھی جس کے والد شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ اسی طرح ایک اور مومنہ بچی جسکے والد مزدور کار ہیں اور بمشکل گھریلو معاملات چلا پا رہے ہیں۔ ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ٹرسٹ کے ضوابط پر پرکھ کر منظور کیا گیا اور انکی مطلوبہ اشیائے جہیز خرید کر انہیں فراہم کر دی گئیں۔ جس پر انہوں نے ادارے اور اس کے معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ادارہ ہذا اپنے معزز کرم فرماؤں سے تعاون کی متفرق درخواستوں کی بھرمار کے باعث ادارے اور ان مستحق گھرانوں کی بڑھ چڑھ کر معاونت کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک ”سیدزادی“ اور ”ایک مومنہ“ مستحق بچیوں کو ”سامانِ جہیز“ فراہم کر دیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top