مخیر حضرات متوجہ ہوں!
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور قومی فلاحی ادارہ ہونے کے ناطے متفرق اسکیموں کے ذریعے فلاحی امور سرانجام دیتا ہے جس میں سے ایک اہم سکیم ”ٹیلنٹ ہنٹ“ ہے جس کے ذریعے قوم کے ہونہار طالب علموں کی تعلیمی سرپرستی کی جاتی ہے۔ اسی ضمن میں ایک طالب علم جو کہ اپنے پورے تعلیمی کیریئر میں مسلسل +A گریڈز حاصل کرتا رہا ہے اور اس وقت فل سکالرشپ پر کالج میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ تاہم سالانہ امتحانات کی فیس عموماً سکالرشپ میں شامل نہیں ہوتی اور چونکہ اعلیٰ تعلیمی امتحانات کی فیس ادائیگی ایک خطیر رقم کی متقاضی ہے جو کہ طالب علم کا خانوادہ ادا کرنے سے قاصر ہے۔ اسی طرح ایک اور سید گھرانے کے دو طالب علم بچہ بچی کی جانب سے بھی سکول کی چار ماہ کی فیس ادائیگی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
ٹرسٹ انتظامیہ نے ان درخواستوں کی تحقیق کر کے تسلی بخش پاتے ہوئے معاونت کا اعادہ کیا ہے اور ادارہ ہذا اسی ضمن میں اپنے تعلیم دوست مخیر حضرات، معاونین، بہی خواہوں اور سرپرستوں سے اپیل کرتا ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان طلباء کا مستقبل مزید روشن بنانے میں معاون ثابت ہوں۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
