حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے مستحق سادات میں ”عید معاونت پیکج“ تقسیم کیا گیا — ٹرسٹ کی جانب سے مستحق سید خاندانوں میں دو لاکھ 50 ہزار سے زائد کی رقوم تقسیم کی گئی
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں سال ہائے گزشتہ کی طرح امسال 2022ء میں بھی مستحق سادات خاندانوں کے لئے ”عید معاونت پیکج“ کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کی روشنی میں ”مستحق سادات خانوادوں“ کو خصوصی ”عید معاونت پیکج“ کے ذریعے معاونت فراہم کی گئی، جس پر مبلغ دو لاکھ پچاس ہزار روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرسٹ ہذا میں سادات کی معاونت کیلئے ایک علیحدہ شعبہ ”سادات فنڈ“ قائم کیا گیا ہوا ہے، جہاں سے ”صرف مستحق سادات خاندانوں“ کی معاونت کی جاتی ہے اور یہ فنڈز مخیر خواتین و حضرات اور مخیر سادات سے موصولہ خصوصی عطیات سے قائم کیا گیا ہے۔

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
