Ration distribution to 250 families completed

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے غربا و مساکین میں راشن کی تقسیم مکمل ہو گئی

شہداء و مجروحین (سانحہ شیعہ جامع مسجد) کے خانوادوں کو بھی معاونت فراہم کی گئی۔

250 سے زائد مستحق خاندانوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کا سامان راشن تقسیم کیا گیا۔

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے سال ہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی 250 سے زائد مستحق غربا و مساکین اور سادات خانوادوں میں سامان راشن تقسیم کیا گیا۔ اس سال حالیہ سانحہ شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے شہداء اور مجروحین کے خاندانوں کو بھی ”خصوصی معاونت راشن“ فراہم کی گئی جس پر 10 لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے، جو کہ ٹرسٹ ہذا کے مخلصین اور خصوصی عطیہ دہندگان کی خصوصی سرپرستی اور معاونت سے ممکن ہوئے۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے جملہ عطیہ دہندگان کے لئے کلمات تشکر کے ساتھ خصوصی دعا کی ہے، خداوند رحمٰن و رحیم جملہ عطیہ دہندگان کی توفیقات حسنہ میں مزید اضافہ فرمائے، نیز ان کے رزق و مال میں بھی مزید روانی و فراوانی عطا فرمائے۔

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے غربا و مساکین میں راشن کی تقسیم مکمل ہو گئی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top