مجروحین بم دھماکہ مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کی معاونت کا سلسلہ تاحال جاری ہے
حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے پشاور کے تاریخی دلخراش سانحہ خودکش بم دھماکہ مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار کے شہداء اور متاثرہ مجروحین کی معاونت کا سلسلہ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ ٹرسٹ ہذا کے قائم کردہ شعبہ ہنگامی معاونت (CMC) کے ذریعے شہداء کے بچوں کی تعلیمی معاونت، راشن معاونت، خصوصاً طبی معاونت بصورتِ علاج اور فراہمی ادویات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اب بھی کئی ایک شدید متاثرہ مجروحین کا علاج و معالجہ (سرجیکل آرتھوپیڈک آپریشنز اور فزیوتھراپی) کی صورت میں جاری ہے۔ الحمدللہ بہت سے متاثرہ مجروحین صحت یاب بھی ہو چکے ہیں مگر چند ایک ابھی بھی معاشرے کے فعال افراد نہیں بن سکے اور نیم معذوری کی حالت میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ٹرسٹ ہذا ابھی ان حضرات کی معاونت اور علاج معالجے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے اس ضمن میں مخیر خواتین و حضرات سے حسبِ سابق خصوصی معاونت اور عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254؛ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
