خصوصی اپیل برائے تعلیمی معاونت
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور گزشتہ 40 سالوں سے سارا سال اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمتِ انسانیت اور قوم و ملت میں مشغول و مصروف رہتا ہے، ان ہی شعبہ جات میں ایک ترین اور اہم بنیادی ”شعبہ تعلیم“ کا بھی ہے، جس کے ذریعے نونہالانِ قوم و وطن کی تعلیمی ضروریات کے ضمن میں متفرق النوع معاونت کی جاتی ہے جس میں ٹرسٹ ہذا کے ذیلی تعلیمی شعبہ ابوطالب ماڈل سکول میں معیاری و مثالی تعلیم دینے کے علاوہ مختلف سکولوں میں زیرِ تعلیم مستحق طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت بصورت داخلہ، ماہانہ فیس، فراہمی کتب و کاپیاں، یونیفارم، شوز اور ضروری تعلیمی سٹیشنری وغیرہ کی جاتی ہے۔ اس سال چونکہ ملک بھر میں شدید ترین مہنگائی کے باعث بہت سے سفید پوش والدین پریشان ہیں اور انہوں نے ٹرسٹ سے معاونت کی درخواست کی ہے، لہٰذا ٹرسٹ انتظامیہ اپیل کرتی ہے کہ ٹرسٹ کے علم دوست اور ہمدرد خواتین و حضرات خصوصی تعلیمی معاونت کیلئے اپنے گراں قدر عطیات سے جلد از جلد نوازیں، تاکہ ان بچوں کے والدین اپنے بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ شکریہ
عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254 — ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
