حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے غریب اور نادار خاندانوں میں ”خصوصی راشن پیکج“ تقسیم کر دیا گیا
خصوصی راشن پیکج گزشتہ کئی ماہ سے ”دسترخوان امام حسن مجتبیٰؑ“ کے جدید انداز میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے معاشرے کے غریب اور نادار بالخصوص بیوہ خواتین و یتیم بچوں کے خاندانوں میں گزشتہ کئی ماہ سے تسلسل کیساتھ ہر ماہ (10) مستحق خاندانوں میں ”ماہانہ راشن پیکج“ ایک نئے اور جدید انداز میں (دسترخوان امام حسن مجتبیٰؑ) کی صورت میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اس دسترخوان میں آٹا، گھی، چاول، چینی، چائے اور دالیں شامل ہیں، جس سے مستحق خاندانوں میں ایک ماہ تک دسترخوان امام حسن مجتبیٰؑ سجتا رہتا ہے جس سے مستحق 10 خاندانوں کے دیگر افراد خانہ اس دسترخوان سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ راشن پیکج ماہ رمضان المبارک کے راشن پیکج کے علاوہ ہے جس میں گزشتہ ماہ رمضان المبارک میں بھی (250) سے زائد خاندانوں میں رمضان المبارک پیکج تقسیم کیا گیا، جس پر لاکھوں روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ ٹرسٹ ہذا کے اس ”راشن پیکج“ کے نئے انداز ”دسترخوان امام حسن مجتبیٰؑ راشن پیکج“ کو بھی عوام الناس کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے اور یہ سب (عمل خیر) مخیّر خواتین و حضرات، نیز درد دل رکھنے والی شخصیات کے خصوصی عطیات اور معاونت سے ممکن ہو رہا ہے۔
ٹرسٹ انتظامیہ نے جملہ عطیہ دہندگان کے لئے شکریہ کے کلمات کے ساتھ عوام الناس اور جذبہ ہمدردی سے سرشار شخصیات سے مزید خصوصی عطیات کی اپیل کی ہے تاکہ اس دسترخوان امام حسن مجتبیٰؑ کی مزید برکات اور فیوض معاشرے کے دیگر غریب اور نادار بالخصوص مہنگائی کے بوجھ سے پسے ہوئے خاندانوں تک پہنچائے جا سکیں۔

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
