ابوطالب ماڈل سکول میں عید فن فیئر کا انعقاد کیا گیا
نونہال طالب علموں میں خصوصی عید تحائف / گفٹ تقسیم کئے گئے
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ذیلی تعلیمی شعبہ ابوطالب ماڈل سکول میں عید الفطر کی دیگر تقریبات کے مناسبت سے خصوصی ”عید فن فیئر“ کا انعقاد کیا گیا، اس تفریحی پروگرام میں سکول کے نونہال طالب علموں نے بڑے جوش و خروش اور جذبے سے حصہ لیا اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ضمن میں بہت سے آئیٹمز، نعت خوانی، نظم و نثر، لطائف پر مبنی پیش کئے۔ اس موقع پر خصوصی عید تحائف گفٹ تقسیم بھی کئے گئے جس پر بچوں نے بہت زیادہ خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور نونہالان کے درمیان ”ون ڈش پارٹی“ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نونہالان میں یہ خصوصی ”عید گفٹ“ ٹرسٹ کے دیرینہ مہربان و مربی اور تعلیمی ڈونر جناب زاہد حسین صاحب کی جانب سے پیش کئے گئے۔

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
