Livelihood support for a struggling Syed family

نادار سید خانوادے کو معاونت روزگار کی فراہمی

معروف تعلیمی، فلاحی اور قومی خدمات کے حامل ادارہ حیدریہ ٹرسٹ کو گزشتہ دنوں ایک سید خانوادے نے ”رزقِ حلال“ کمانے کیلئے معاونت کی گزارش کی۔ چونکہ اس خانوادے کے افراد زیادہ تر کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا تھے اور کوئی ملازمت یا باقاعدہ روزگار کرنے سے قاصر تھے۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے ان سے اس گزارش کو غور سے سنا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس کے بعد مکمل تحقیق کی گئی (یاد رہے کہ ٹرسٹ انتظامیہ کی واضح پالیسی ہے کہ کسی بھی ضرورت مند کی عملی اور بحالی والی معاونت کی جائے اور نقد معاونت سے گریز کیا جائے)۔

لہٰذا اس سید خانوادے کو معمولی اور آسان روزگار اختیار کرنے کیلئے مطلوبہ ضروری اشیاء خرید کر فراہم کر دی گئیں اور روزگار میں مزید بہتری کیلئے معاونت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس ضرورت مند سید خانوادے نے ٹرسٹ ہذا کو شکریے کے کلمات کے ساتھ دعاؤں سے نوازا ہے۔

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254؛ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

نادار سید خانوادے کو معاونت روزگار کی فراہمی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top