Dowry essentials approved for deserving brides

غریب اور نادار بچیوں کی شادی کیلئے فراہمی سامان جہیز کی منظوری

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کو گزشتہ دنوں غریب اور نادار بچیوں کی شادی خانہ آبادی کیلئے سامان جہیز کی فراہمی میں معاونت کیلئے کثیر تعداد میں درخواست موصول ہوئی ہیں۔ ویسے بھی ایام عزائے حسینی کے بعد شادیوں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے لہٰذا ٹرسٹ ہذا کو اس ضمن میں اس مرتبہ شدید مہنگائی اور غربت کے بڑھنے کے باعث کئی ایک سفید پوش خاندانوں نے سامان جہیز کی فراہمی کیلئے درخواستیں دیں جس کیلئے ٹرسٹ ہذا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جملہ درخواستوں پر قوائد و ضوابط کی روشنی میں غور و خوص کیا گیا اور کئی ایک درخواستوں پر جہیز کیلئے مطلوبہ سامان کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے اس موقع پر ٹرسٹ کے ممبران محترم، سرپرستوں، بہی خواہوں بالخصوص درد دل رکھنے والے مخیّر خواتین و حضرات سے خصوصی عطیات اور معاونت کی اپیل کی ہے۔ کیونکہ اس مرتبہ شدید ترین مہنگائی اور غربت میں اضافے کے باعث ضرورت مند بالخصوص سفید پوش خاندانوں کی گزشتہ سالوں کے مقابلے میں درخواستیں کثیر تعداد میں موصول ہو رہی ہیں اور ٹرسٹ ہذا کو اپنے محدود وسائل کے باعث معاونت کی فراہمی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254؛ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

غریب اور نادار بچیوں کی شادی کیلئے فراہمی سامان جہیز کی منظوری

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top