Dowry support continues for deserving brides

غریب و نادار مستحق بچیوں کی شادیوں کیلئے سامان جہیز کی فراہمی جاری ہے

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کی جانب سے معاشرے کے انتہائی غریب و نادار خاندانوں کی بچیوں کے سامان جہیز کی فراہمی کی درخواستوں پر غور و خوص کیلئے گزشتہ دنوں ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں درخواستوں پر مزید تحقیق کے بعد سامان جہیز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی نے اس امر پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کہ موجودہ بے پناہ مہنگائی کے باعث گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس مرتبہ درخواستیں کثیر تعداد میں موصول ہو رہی ہے اور ٹرسٹ انتظامیہ بھی اس صورت حال میں سب درخواستوں پر معاونت کا فیصلہ کرنے سے قاصر ہے لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر ماہ میں دو درخواستوں کی منظوری دی جائیگی، تاکہ درخواست گزار خاندانوں کی کچھ معاونت کی جا سکے۔

لہٰذا ٹرسٹ انتظامیہ نے ٹرسٹ کے دیرینہ مہربانوں، عطیہ دہندہ گان اور معزز ممبران سے خصوصی عطیات اور معاونت کی اپیل کی ہے اور اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ جملہ سرپرست حضرات اور ممبران کے علاوہ عوام الناس بھی آگے بڑھے گی اور خصوصی عطیات سے نوازے گی۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92 318 6266477

غریب و نادار مستحق بچیوں کی شادیوں کیلئے سامان جہیز کی فراہمی جاری ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top