اہم اعلان: حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے نوجوانانِ ملت کے لئے خوشخبری
معروف تعلیمی و قومی فلاحی ادارہ ”حیدریہ ٹرسٹ“ کی انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا جاتا ہے کہ قوم و ملت کے ضلع پشاور کے ایسے تمام طلباء و طالبات جنہوں نے حالیہ منعقدہ امتحانات ”FSc“ یا اس کے مساوی امتحانات کے نتائج کی روشنی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90% سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ ان باصلاحیت نوجوانان میں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مزید ذوق و شوق بڑھانے کیلئے ان کو ٹرسٹ ہذا کی جانب سے (جدید ترین لیپ ٹاپ) بطور انعام دیا جائے گا لہٰذا ایسے باصلاحیت نوجوانان سے گزارش ہے کہ اپنی جملہ تعلیمی ”اسناد“ 19 جنوری 2024ء تک حیدریہ ٹرسٹ کے مرکزی دفتر واقع کوچہ رسالدار پشاور شہر میں جمع کرا دیں۔ نیز مطلع کیا جاتا ہے کہ درخواستوں کی زیادہ تعداد ہونے کی صورت میں مقررہ انعام قرعہ اندازی کے ذریعے دیا جائے گا۔ اور مرکزی جامع مسجد میں نامزد انعام یافتہ طالب علم / طالبہ کو بدست امام الجمعہ والجماعت قبلہ مولانا کربلائی یاور عباس خلیلی دیا جائے گا۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
