Jashn-e-Maulood-e-Kaaba celebrated at the Trust

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور میں جشنِ مولودِ کعبہ منایا گیا

حیدریہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پشاور میں ولادتِ باسعادت امیر المومنین، حیدرِ کرار مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سلسلے میں ٹرسٹ ہذا میں ایک شاندار سالانہ تقریب ”جشنِ مولودِ کعبہ“ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پشاور کے معروف منقبت خواں / قصیدہ خواں حضرات نے شرکت فرمائی اور اپنے گلہائے عقیدت بارگاہِ مولائے کائنات میں بہترین انداز میں پیش کیے، جن میں حسنین عباس، سبطین عباس، ثقلین عباس، افضال حیدر نیئر، کربلائی ارتضیٰ علی قزلباش، کربلائی ثقلین عباس میر، کربلائی حیدر عباس قزلباش، ارشد علی حیدری، اور سید گل بادشاہ بخاری شامل ہیں۔ اس موقع پر صدرِ تقریب معروف نوجوان ابھرتے ہوئے خطیبِ ولایت جناب سید علی عارف زیدی اور تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ڈاکٹر جناب یاسر عباس نے بھی خصوصی خطاب فرمایا اور مولائے کائنات کی سیرت اور فرمودات پر روشنی ڈالی۔ جبکہ تقریب کی میزبانی کے فرائض ٹرسٹ ہذا کے مینیجنگ ٹرسٹی جناب پروفیسر ملازم حسین نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر قصیدوں اور نعروں کی گونج میں ایک ”شاندار کیک“ بھی کاٹا گیا۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے اس موقع پر جملہ شرکائے جشن اور مہمانانِ گرامی کا شرکت فرمانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور میں جشنِ مولودِ کعبہ منایا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top