Educational support for a Syed student

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک ”سیدہ“ کی تعلیمی معاونت

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی انتظامیہ کو گذشتہ دنوں ایک تعلیم یافتہ ”سیدہ طالبہ“ کی گذارش پہنچائی گئی جو کہ ماشاءاللہ ماسٹر کرنے کے بعد ایم فل کی طالبہ ہیں مگر بدقسمتی سے گذشتہ کچھ ایام میں ان کے خانوادے کو ایک ”مالی حادثے“ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مالی طور پر ”دھوکہ دہی“ سے ایک خطیر رقم سے محروم ہونا پڑا جو کہ اس خانوادے کی ”کل جمع پونجی“ تھی جس کی وجہ سے ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان کو جاری تعلیم ”ایم فل“ کرنے کے کیلئے بھی بقایا ”سمسٹر“ کی فیس ادا کرنے بالخصوص فوری طور پر اگلے مرحلے کی سمسٹر کی فیس کی ادائیگی کیلئے بھی سخت ترین مشکل حالات درپیش ہیں۔

لہٰذا ٹرسٹ انتظامیہ نے ان تمام تر حالات و واقعات کا بغور مشاہدہ اور تجزیہ و تحقیق کے بعد مذکورہ ”سفید پوش سیدہ“ کی گراں قدر تعلیمی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کو مطلوبہ سمسٹر کیلئے نقد مالی معاونت فراہم کر دی گئی۔ تاکہ ان کا تعلیمی بالخصوص ”اعلیٰ تعلیم“ کے حصول کا سلسلہ منقطع نہ ہو سکے۔ جس پر اس ”سیدہ کے خانوادے“ نے ٹرسٹ انتظامیہ اور جملہ معاونت اور سہولت فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک ”سیدہ“ کی تعلیمی معاونت

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top